
کراچی میں نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کا شاندار آغاز
کراچی: پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیرِ اہتمام شہر قائد میں نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کا شاندار آغاز ہوگیا۔
نیشنل باکسنگ چیمپیئن شپ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں جب کہ پاک فوج کے تعاون سے منعقدہ مقابلوں کا آغاز 10 فروری بروز پیر سے ہوگا۔
باکسنگ چیمپیئن شپ کے مقابلے 10 فروری سے 15 فروری تک کراچی پورٹ ٹرسٹ اسپورٹس کمپلیکس لیاری میں جاری رہیں گے۔
پاکستان باکسنگ فیڈریشن کی جانب سے شائقین کے لئے پرجوش مقابلوں کو دیکھنے کا شاندار انتظام بھی کیا گیا ہے۔
باکسنگ چیمپیئن شپ میں کل 14 ٹیمیں حصہ لیں گی اور 200 سے زائد میچز ہوں گے، ہر ویٹ کیٹیگری کی ٹیم میں دس مرد جب کہ آٹھ خواتین باکسرز حصہ لیں گی۔
کل 140 مرد باکسرز اور 112 خواتین باکسرز حصہ لے رہی ہیں جب کہ یہ مقابلے پاکستان باکسنگ فیڈریشن اور ورلڈ باکسنگ کے مجوزہ قوانین کے مطابق منعقد کیے جا رہے ہیں ۔
مقابلوں کو دیکھنے کیلئے کراچی کی عوام پر جوش ہے، نیشنل چیمپئن شپ کے انعقاد سے نا صرف باکسنگ کے کھیل کو فروغ ملے گا بلکہ باکسنگ سے منسلک کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بھی ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News