Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کا فاتحانہ آغاز؛ بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے شکست

Now Reading:

چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کا فاتحانہ آغاز؛ بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے شکست

دبئی: چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے بنگلادیش کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے گروپ اے کا دوسرا میچ بھارت اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان دبئی میں کھیلا گیا جس میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔

بنگلادیش کی اننگز

بنگلادیش کی پوری ٹیم 49.4 اوورز میں 228 رنز پر ڈھیر ہوگئی جب کہ توحید ہریدوئے 100 رنز بنا کر نمایاں رہے، جاکر علی 68، تنزید حسن 25 اور رشاد حسین 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

علاوہ ازیں مہدی حسن میراض 5 اور تسکین احمد 3 رنز ہی بناسکے جب کہ مشفق الرحمان، کپتان نجم الحسن شانتو، تنظیم حسن ثاقب اور سومیا سرکار بغیر کوئی رن بنائے ہی پویلین لوٹ گئے۔

Advertisement

بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ ہرشت رانا 3 اور اکشر پٹیل کے حصے میں 2 وکٹیں آئیں۔

بھارت کی اننگز

بھارت نے مقررہ ہدف 47 ویں اوور میں حاصل کرلیا، شبھمن گل شاندار سنچری کی بدولت 101 رنز بناکر ناقابل شکست رہے جب کہ روہت شرما اور لوکیش راہول 41،41 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

ویرات کوہلی 22، شریاس ائیر15، اکشر پٹیل 8 رنز بناسکے جب کہ بنگلادیش کی جانب سے ریشاد حسین نے 2، مستفیض اور تسکین احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دبئی، آئی سی سی میٹنگ جاری، ممبران پاک بھارت کرکٹ بورڈ میں سیزفائر کے خواہاں
بگ بیش لیگ کی انتظامیہ نے شائقین کرکٹ کی دلچسپی کیلیے منفرد اسکیم متعارف کرا دی
دوسرا ون ڈے، جنوبی افریقا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
دسویں تھل جیپ ریلی کا آغاز، ملک بھر سے ریسرز مظفرگڑھ پہنچ گئے
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے واضح روڈ میپ کی ضرورت ہے، نائب صدر فیفا
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر