
چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم کے انتخاب پر تنقید کے بعد پی سی بی کا دفاع
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ٹیم کے انتخاب پر تنقید کے بعد دفاع میں سامنے آگیا۔
سہہ ملکی سیریز اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے جس پر سابق کرکٹرز اور شائقین کرکٹ کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔
تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے ٹیم سلیکشن میں سیاسی اثر و رسوخ کے دعوؤں کی سختی سے تردید کردی ہے۔
پی سی بی ذرائع نے واضح کیا کہ چیئرمین پی سی بی سلیکشن کمیٹی کے کام میں مداخلت نہیں کرتے، ٹیم کی سلیکشن میں کپتان محمد رضوان کی رائے بھی لی گئی تھی جب کہ فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کو اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ سلیکشن کمیٹی نے کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ محسن نقوی کی سلیکشن میں کوئی دخل نہیں جب کہ انہوں نے صرف سلیکشن کمیٹی کے مںظور کردہ حتمی اسکواڈ کی منظوری دی ہے۔
سلیکشن کمیٹی کے رکن نے خبر رساں ادارے سے گفتگو میں بتایا کہ ٹیم کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے جب کہ سلیکشن میں سیاسی مداخلت کا دعویٰ بالکل بے بنیاد ہے۔
انہوں نے عامر جمال کی جگہ فہیم اشرف کے انتخاب کو بہتر آپشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم میں انتخاب سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے انہیں پلاٹینیم گیٹیگری میں منتخب کیا ہے جب کہ خوشدل شاہ نے مسلسل پرفارمنس کے باعث ٹیم میں جگہ بنائی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے محمد رضوان کی قیادت میں 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔
اسکواڈ میں 4 تبدیلیاں کی گئیں ہیں جب کہ عبداللہ شفیق، محمد عرفان خان، صائم ایوب اور سفیان مقیم کی جگہ فہیم اشرف، فخرزمان، خوشدل شاہ اور سعود شکیل کو شامل کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News