
چیمپئنز ٹرافی؛ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ
راولپنڈی: بارش کے باعث پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ہونے والا چیمپئنز ٹرافی کا میچ منسوخ کردیا گیا ہے۔
پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان آج چیمپئنز ٹرافی 2025 کا نواں میچ راولپنڈی اسٹیڈیم میں شیڈول تھا لیکن مسلسل بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث ٹاس بھی ممکن نہ ہوسکی۔
امپائرز نے میچ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے جب کہ پاکستان گروپ اے میں سب سے آخری پوزیشن پر رہا ہے۔
اس سے قبل آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے دو میچز کھیلے جس میں انہیں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
پہلے میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 60 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ دوسرے میچ میں بھارت نے باآسانی 6 وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News