
سہ ملکی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔
سہ ملکی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل میں پاکستان کا 243 رنز کا ہدف کیویز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 45.2 اوورز میں حاصل کر کے ٹرافی جیت لی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیون کونوے نے 48، کین ولیمسن 34، ڈیرل مچل 57 اور ٹام لیتھم نے 56 رنز بنائے۔
گلین فلپس 20 اور مچل بریسویل 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
نسیم شاہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد اور سلمان آغا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
قبل ازیں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان سہ ملکی سیریز کا فائنل میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی اننگز
پاکستان کا پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ غلط ثابت ہوا اور 49.3 اوورز میں 242 رنز پر پوری ٹیم ڈھیر ہوگئی۔
مشکلات کی شکار پاکستان ٹیم نے ابتدائی اوورز میں ہی اپنی پہلی وکٹ گنوا دی تھی اور اوپنر فخرزمان صرف 10 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے۔
ان کے بعد آنے والے سعود شکیل بھی صرف 8 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور بریس ویل کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ بابر اعظم نے 29 رنز کی اننگز کھیلی اور 54 رنز کے مجموعی اسکور کر وہ بھی پویلین لوٹ گئے۔
کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان آغا نے ٹیم کو تھوڑا سہارا دیا لیکن وہ بھی زیادہ دیر نہ چل سکے۔ محمد رضوان 46 اور سلمان آغا 45 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ طیب طاہر 38، خوشدل شاہ 7، شاہین آفریدی 1، فہیم اشرف 22 اور نسیم شاہ نے 19 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ول او رورک نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کے پویلین کی راہ دکھائی، مائیکل بریسویل اور مچل سینٹنر نے 2، 2 جب کہ ناتھن اسمتھ اور جیکب ڈفی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل ٹاس کے موقع پر کپتان محمد رضوان نے پچ کو بیٹنگ کے لیے ساز گار قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ آج کا دن نیا ہے اور ٹرافی اپنے نام کریں گے۔
دوسری جانب کیوی کپتان مچل سینٹنر کا کہنا تھا کہ آج پچ پر گھاس کم نظر آرہی ہے، ہائی اسکورنگ میچ ہوگا، وکٹ عمومی طورپر پر اچھی لگ رہی ہے اور اچھی بولنگ کرانےکی کوشش کریں گے۔
پاکستان پلیئنگ الیون
محمد حسنین کی جگہ فہیم اشرف کو شامل کیا گیا ہے جب کہ دیگر اسکواڈ میں محمد رضوان (کپتان)، بابر اعظم، فخر زمان، سعود شکیل، سلمان علی آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News