
قومی ٹیم میں تبدیلیوں سے متعلق بازگشت پر عاقب جاوید کا بیان
چیمپئنز ٹرافی میں ناکامی کے بعد قومی ٹیم میں تبدیلیوں سے متعلق بازگشت پر عاقب جاوید کا بیان سامنے آگیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کچھ ایسے کھلاڑی ہوتے ہیں جو گیم کو بدل دیتے ہیں، خوشدل شاہ کی پچھلے ڈیڑھ سال کی کارکردگی اچھی رہی ہے۔
عاقب جاوید نے قومی ٹیم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہار گئے تو ایسا نہیں ہوسکتا پوری ٹیم تبدیل کرکے انڈر 19 ٹیم لے آئیں، 2 چار میچز کھیل کر کارکردگی دکھانے والے ناکام رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پلاننگ صرف پاک انڈیا میچ میں نہیں ہوتی، ہرمیچ میں ہوتی ہے۔ جتنی مایوسی فینز کو ہوتی ہے اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو ہوتی ہے، ہارنے کے بعد کون مطمئن ہوسکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ صائم کے ان فٹ ہونے پر ہمیں خوشدل کو لانا پڑا جب کہ خوشدل شاہ نے جتنی وکٹیں لیں، کوئی اس کے قریب بھی نہیں آیا، ہمیں پتا ہے کہاں پر کس کھلاڑی کو فٹ کرسکتے ہیں۔
عبوری ہیڈ کوچ کہتے ہیں کہ سلیکشن کمیٹی کا کام ہے بہترین پرفارمنس والے کو ٹیم میں شامل کریں، امام الحق کو ٹیم میں دوبارہ شامل کیا گیا۔
عاقب جاوید نے مزید کہا کہ کوئی بہانہ نہیں بناؤں گا ٹیم سے اچھا پرفارم کرنے کی امیدیں تھیں، بھارت کے خلاف 280 یا 300 رنز بناتے تو میچ اچھا ہوتا، ٹیم توقعات کے مطابق نہیں کھیلتی تو زیادہ دکھ کھلاڑیوں کو ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں بدترین شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی ہے جس کے بعد شائقین کرکٹ سمیت سابق کھلاڑیوں کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری ہے اور قومی ٹیم میں تبدیلیوں سے متعلق بھی خبریں سامنے آرہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News