Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور میں چیمپئنز ٹرافی کی کرٹن ریزر تقریب کا انعقاد

Now Reading:

لاہور میں چیمپئنز ٹرافی کی کرٹن ریزر تقریب کا انعقاد
لاہور میں چیمپئنز ٹرافی کی کرٹن ریزر تقریب کا انعقاد

لاہور میں چیمپئنز ٹرافی کی کرٹن ریزر تقریب کا انعقاد

لاہور میں شاہی قلعہ کے دیوانِ عام میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کی کرٹن ریزر تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کی کرٹن ریزر تقریب کا انعقاد لاہور کے شاہی قلعہ کے دیوان عام میں کیا گیا ہے جس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آئی سی سی اور پی سی بی کے اعلیٰ حکام شریک ہیں۔

علاوہ ازیں سابق سی ای او آئی سی سی جیف ایلر ڈائس، ایونٹ ہیڈ سارہ، وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب، سینئر کرکٹر وہاب ریاض، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان اور چیمپئنز ٹرافی 2017 جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑی بھی تقریب میں موجود ہیں۔

چیمپئنزٹرافی کے سفیر ٹم ساؤدھی، کرکٹر جے پی ڈومنی، حسن علی، اظہرعلی، محمدحفیظ، سرفرازاحمد، محمدعامر، عماد وسیم، حارث سہیل، شاداب خان اور جنید خان نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

گلوکارعاطف اسلم نے چیمپئنزٹرافی کا آفیشل گانا گا کر لہو گرمایا جب کہ اس موقع پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ دیکھنے کو ملا اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سمیت سابق سی ای او آئی سی سی جیف ایلر ڈائس نے تقریب سے خطاب کیا۔

Advertisement

محسن نقوی کا خطاب

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ سب مہمانوں کو دیوان عام میں خوش آمدید کہتا ہوں، پاکستان چیمپئنز ٹرافی کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ 4 ٹیمیں پاکستان پہنچ چکی ہیں جب کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں 48 گھنٹوں میں پاکستان پہنچ جائیں گی، چیمپئنز ٹرافی کے لئے اسٹیڈیمز کو عالمی معیار کا بنایا ہے۔

محسن نقوی کہتے ہیں کہ اسٹیڈیم کی تیاری میں تمام ورکرز کا مشکور ہوں، یہ ٹورنامنٹ نئی یادیں دے کر جائے گا، دنیا کو دکھانا ہے کہ ہم بہترین میزبان ہیں۔

جیف ایلر ڈائس کی گفتگو

Advertisement

کرٹن

آئی سی سی کے سابق سی ای او جیف ایلر ڈائس نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ تمام مہمانوں کو آئی سی سی کی جانب سے خوش آمدید کہتے ہیں، تاریخی لمحے پر آئی سی سی کی نمائندگی کرنا اعزاز ہے۔

جیف ایلر ڈائس کا کہنا ہے کہ مہمان ملکوں کی میزبانی کا پاکستان کے لئے بہترین موقع ہے، چیئرمین پی سی بی کو نئےاسٹیڈیمز تیار کرنے پر مبارک باد دیتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں اور شائقین کے لئے بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں، پاکستان کی آئی سی سی ایونٹس کی کامیاب میزبانی کی تاریخ ہے۔

سابق سی ای او جیف ایلرڈائس نے تمام ٹیموں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ آئندہ دو ہفتے شائقین کرکٹ کے لئے دلچسپ مقابلوں سے بھرپور ہوں گے۔

سرفراز احمد کی گفتگو

Advertisement

سرفراز احمد نے آئن بشپ، ٹم ساؤدھی اور جے پی ڈومنی کے ساتھ پینل ڈسکشن کرتے ہوئے کہا کہ  سب کو خوش آمدید کہتا ہوں، ہمیں اس موقع کی ضرورت تھی۔

سرفراز احمد کہتے ہیں کہ امید ہے پاکستان اس بار بھی چیمپئنز ٹرافی جیتے گا، 2017 کی جیت کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا، چیمپئنز ٹرافی کی جیت کے بعد قوم بہت خوش تھی۔

سابق کپتان نے بتایا کہ ملک کے ہر شہر میں ہزاروں لوگوں نے ہمارا استقبال کیا، میرے اپنے شہر کراچی کے لوگوں نے بہت عزت دی۔

کھلاڑیوں کا گروپ فوٹو سیشن

Advertisement

اس موقع پر چیمپئنز ٹرافی 2017 جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں کا گروپ فوٹو سیشن ہوا جس میں کھلاڑی وائٹ جیکٹ پہن کر شریک ہوئے۔

فوٹو سیشن میں شریک ہونے والے کھلاڑیوں میں سابق کپتان سرفراز احمد، محمدحفیظ، محمدعامر، شاداب خان،اظہرعلی، حارث سہیل اور حسن علی شامل تھے۔

واضح رہے کہ 19 فروری سے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز ہونے جارہا ہے جس کے میچز پاکستان اور دبئی میں کھیلے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کرکٹ میں پہلی بار ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز، اسکول اور کالج کے طلبہ کو مواقع ملیں گے
قومی کرکٹر عاکف جاوید نے اپنی خواہش میڈیا کو بتا دی
پاکستان نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کر دی
تیسرا ٹی 20، میچ کے دوران قومی کرکٹرز کا گراؤنڈ میں روزہ افطار
حسن نواز نے ٹی20 کرکٹ میں تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کر لیا
لیجنڈ فٹ بالر ڈیاگو میراڈونا کی موت پُراسرار بن گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر