
چیمپئنز ٹرافی؛ حارث رؤف بھارت کو شکست دینے کے لیے پُرامید
دبئی: قومی فاسٹ بولر حارث رؤف چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو شکست دینے کے لیے پُرامید ہیں۔
پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم کا ہم پر کوئی پریشر نہیں، ہمارے لڑکے اس وقت پر اعتماد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف اچھا کھیل پیش کریں گے، آج شام کو ہماری ٹیم پریکٹس کرے گی اور لڑکوں کی پرفارمنس کو یقینی بنایا جائے گا۔
حارث رؤف کا کہنا تھا کہ ہم نے بھارتی ٹیم کو دبئی انٹرنیشنل گراؤنڈ میں پہلے بھی دو میچز میں شکست دی ہے اور انشااللہ اب بھی ہم بھارت کو شکست دیں گے۔
یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا ہائی وولٹیج پاک بھارت میچ 23 فروری کو دبئی میں شیڈول ہے جس کے لیے قومی ٹیم دبئی پہنچ گئی ہے۔
اس سے قبل چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جب کہ بھارت نے اپنے پہلے میچ میں بنگلادیش کے خلاف فتح حاصل کی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے لیے یہ میچ جیتنا انتہائی ضروری ہے کیونکہ اگر پاکستان کو اس میچ میں بھی شکست ہوئی اور پھر نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دے دی تو ایونٹ میں پاکستان کا سفر وہی ختم ہوجائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News