Advertisement
Advertisement
Advertisement

سہ فریقی سیریز؛ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دے دی

Now Reading:

سہ فریقی سیریز؛ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دے دی

لاہور کے نو تعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کے 330 رنز کے جواب میں 47.5 اوورز میں 252 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

کیوی ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس کے اوپنر بابر اعظم کی اننگ صرف 10 رنز تک محدود رہی، جبکہ فخر زمان 69 گیندوں پر 84 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

کپتان محمد رضوان صرف 3 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، کامران غلام نے 18 رنز بنائے، سلمان آغا 40 اور طیب طاہر 30 رنز بنا سکے۔

خوشدل شاہ 15 ، شاہین شاہ آفریدی 10 نسیم شاہ 13 اور ابرار احمد نے 23 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری اور مچل سینٹر نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، مائیکل بریسول نے 2 اور گلین فلپس نے 1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

Advertisement

اس سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان لاہور کے قذافی اسٹیڈٰیم میں سہ فریقی سیریز کے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 330 رنز بنائے جب کہ گلین فلپس 106 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

علاوہ ازیں ڈیرل مچل 81، کین ولیمسن 58، مائیکل بریس ویل 31، رچن رویندرا 25 اور ول ینگ 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ ابرار احمد نے دو وکٹیں حاصل کیں اور حارث روف نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس سے قبل ٹاس کے بعد بات کرتے ہوئے کیوی کپتان کا کہنا تھا کہ زیادہ سے زیادہ اسکور کرنے کی کوشش کریں گے، چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے یہ سیریز اہم ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ اگر ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی بیٹنگ کرلیتے، یہ سیریز چیمپئنز ٹرافی کیلئےاہم ہے۔ بولنگ اٹیک میں نسیم شاہ، شاہین اور حارث ہوں گے جب کہ بابراعظم اور فخر زمان اوپن کریں گے۔

Advertisement

پاکستان پلیئنگ الیون

محمد رضوان (کپتان)، فخرزمان، بابر اعظم، کامران غلام، سلمان آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد اور نسیم شاہ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کرکٹ میں پہلی بار ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز، اسکول اور کالج کے طلبہ کو مواقع ملیں گے
قومی کرکٹر عاکف جاوید نے اپنی خواہش میڈیا کو بتا دی
پاکستان نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کر دی
تیسرا ٹی 20، میچ کے دوران قومی کرکٹرز کا گراؤنڈ میں روزہ افطار
حسن نواز نے ٹی20 کرکٹ میں تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کر لیا
لیجنڈ فٹ بالر ڈیاگو میراڈونا کی موت پُراسرار بن گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر