
سہ فریقی ون ڈے سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلی جانے والی سہ فریقی ون ڈے سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔
آئی سی سی نے ڈیوڈ بون، رچرڈالنگورتھ اور مائیکل گف کو سہ فریقی ون ڈے سیریز کے لیے میچ آفیشلز مقرر کردیا ہے
ڈیوڈ بون آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے ممبر ہیں جب کہ رچرڈ النگورتھ اور مائیکل گف آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز کے رکن ہیں۔
پاکستان کے امپائرز راشد ریاض، آصف یعقوب اور فیصل آفریدی بھی سیریز میں ذمہ داری نبھائیں گے۔
آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز میں شامل پاکستان کے احسن رضا 14 فروری کو فائنل میں رچرڈ النگورتھ کے ساتھ امپائرنگ کریں گے۔
خیال رہے کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور اور نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی مکمل تیاری کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہے۔
سنگل لیگ کی بنیاد پر ہونے والی سہ فریقی ون ڈے سیریز 8 سے 14 فروری تک کھیلی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News