Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان نے انگلینڈکو 8 رنز سے شکست دیکر چیمپئنز ٹرافی سے باہرکردیا

Now Reading:

افغانستان نے انگلینڈکو 8 رنز سے شکست دیکر چیمپئنز ٹرافی سے باہرکردیا

افغانستان نے انگلینڈ کو 8 رنز سے شکست دیکر چیمپئنز ٹرافی سے باہر کردیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایونٹ کے آٹھویں میچ میں انگلینڈ کی ٹیم 326 رنز کے تعاقب میں 49.5 اوورز میں 317 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

افغانستان کی ٹیم نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے۔ 326 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم آخری اوور میں 317 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ 120 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان جوس بٹلر اور بین ڈکٹ 38، 38، جیمی اوورٹن 32 جبکہ ہیری بروک 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جوفرا آرچر 14، فل سالٹ 12، لیام لونگسٹن 10، جیمی اسمتھ 9 اور عادل راشد 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

Advertisement

افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمرزئی نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد نبی 2، فضل الحق فاروقی اور گلبدین نائب نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز اسکور کیے۔

ابراہیم زادران 177 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔ عظمت اللہ عمر زئی 41، حشمت اللہ شاہدی اور محمد نبی نے بالترتیب 40، 40 رنز کے بنائے۔

رحمان اللہ گربز 6، صدیق اٹل 4 اور رحمت شاہ 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جبکہ راشد خان اور گلبدین نائب 1، 1 رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

انگلینڈ کی طرف سے جوفرا آرچر نے 3، لیام لیونگسٹن نے 2، عادل رشید اور جیمی اوورٹن نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کے ایل راہول کا جوشیلہ انداز، سابقہ فرنچائزز کو شرٹ پر لکھا ’’نمبرون‘‘ دکھا دیا
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے چھٹی بار آئی سی سی ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرلیا
پی ایس ایل 10، ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 33 رنز سے شکست دے دی
آل راؤنڈر عامر جمال پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد
لاہور قلندرز شاہین آفریدی پر مہربان، سونے کے آئی فون کا تحفہ
شادی نہیں کررہا، شبمن گل کمنٹریٹر کے اچانک سوال پر حیران
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر