
ویمنز کرکٹ ٹیم کا 4 گھنٹے طویل پریکٹس سیشن، کھلاڑیوں کو مختلف اسکلز کی ٹریننگ
فیصل آباد: ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے اقبال اسٹیڈیم میں 14 فروری کو 4 گھنٹے طویل پریکٹس سیشن میں حصہ لیا ہے۔
ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے اقبال اسٹیڈیم میں 4 گھنٹے طویل پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، اس سیشن کے دوران خواتین کھلاڑیوں کو مختلف کرکٹنگ اسکلز کی ٹریننگ فراہم کی گئی۔
پریکٹس سیشن کے دوران کھلاڑیوں نے نہ صرف بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں بلکہ فزیکل ٹریننگ بھی کی۔ اس دوران کھلاڑیوں کی فٹنس کو بہتر بنانے پر خاص توجہ دی گئی۔
پریکٹس سیشن میں قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی اظہرعلی اور حنیف ملک نے خواتین کھلاڑیوں کو بیٹنگ اور فیلڈنگ اسکلز بڑھانے کے بارے میں عملی مشقیں کرائیں۔
جنید خان نے خواتین کھلاڑیوں کو بولنگ اسکلز میں مزید بہتری لانے کے لیے پریکٹس کرائی جس سے کھلاڑیوں کی بولنگ تکنیک میں بہتری آئی۔
ویمنز کرکٹ ٹیم کا کیمپ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں 28 فروری تک جاری رہے گا، جہاں کھلاڑی مزید ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News