
نیشنل اسٹیڈٰیم کی رنگارنگ افتتاحی تقریب؛ بابر اعظم نے کراچی والوں سے گِلہ کردیا
کراچی: قومی ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے نیشنل اسٹیڈٰیم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کراچی والوں سے گِلہ کردیا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب جاری ہے جس میں قومی کرکٹ ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی کی جرسی کی رونمائی کی گئی جب کہ افتتاحی تقریب میں آتش بازی اور لائٹ شو کا شاندار مظاہرہ کیا گیا ہے۔
اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم بہت خوبصورت ہے، امید ہے کراچی والے کل کے میچ میں بھی سپورٹ کریں گے۔
سابق کپتان اور اسٹار بلے باز بابر اعظم نے کہا ہم لوگوں کے پیار کے لیے ہی کھیلتے ہیں، پاکستانی ٹیم کوشائقین کی یہی سپورٹ چاہئے۔
بابر اعظم نے گلِہ کرتے ہوئے کہا کہ کوشش کریں گے کہ کل کے میچ اور چیمپئنز ٹرافی میں اچھی کارکردگی دکھائیں، کراچی والوں سے گِلہ ہے کہ میچ دیکھنے نہیں آتے، شائقین میچز دیکھنے کے لیے ضرور آئیں۔
دوسری جانب شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ شائقین کا شکریہ ادا کرتا ہوں جب کہ شائقین کرکٹ کی اسی سپورٹ اورمحنت کی ضرورت ہے، اسٹیڈیم میں اتنے زیادہ لوگوں کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News