
چیمپئنز ٹرافی؛ بھارت کی نیوزی لینڈ کو شکست، سیمی فائنل کی لائن اپ مکمل
دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے 12 ویں میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا 12 واں اور آخری راؤنڈ میچ بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے شکست دے دی۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم 250 رنز کے تعاقب میں 205 رنز پر ڈھیر ہوگئی جب کہ کین ولیمسن کے 81 رنز بھی ٹیم کے کام نہ آئے اور کپتان مچل سینٹنر 28، اورول ینگ 22 رنز بناسکے۔
بھارت کی جانب سے ورون چکرورتی نے 5 وکٹیں حاصل کیں جب کہ کلدیپ یادیو 2 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔ پانڈیا، اکشرپٹیل اور جڈیجا نے 1-1 کھلاڑی کا شکار کیا۔
اس سے قبل بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے تھے۔ شریاس آئیر 79، پانڈیا 45 اور اکشر پٹیل 42 رنز بناکر نمایاں رہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے 42 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں، جیمی سن، رویندرا، سینٹنر اور اورورک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ پہلا سیمی فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 4 مارچ کو دبئی میں ہوگا جب کہ دوسرا سیمی فائنل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان 5 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News