
آل راؤنڈر عامر جمال کو بانی پی ٹی آئی کی حمایت کرنا مہنگا پڑگیا؛ بھاری جرمانہ عائد
بانی پی ٹی آئی کی حمایت کرنے پر آل راؤنڈر عامر جمال پر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا۔
پاکستانی آل راؤنڈر عامر جمال پر جرمانہ اپنے ہیٹ پر 804 لکھنے پر کیا گیا ہے جو کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا قیدی نمبر ہے، عمران خان اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور کرپشن سمیت دیگر چارجز کے تحت اپنی سزا کاٹ رہے ہیں۔
آل راؤنڈر عامر جمال نے سابق وزیراعظم کے قیدی نمبر 804 والی کیپ گذشتہ سال دسمبر میں انگلینڈ کے خلاف جاری ہوم سیریز کے ٹریننگ سیشن میں پہنی تھی جس پر انہیں ایک ملین روپے سے زائد کا جرمانہ کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ عامر جمال نے یہ ہیٹ چونکہ کسی میچ میں نہیں بلکہ ٹریننگ سیشن میں پہنی تھی، اس لیے اس پر آئی سی سی کے قوانین اور ضوابط کی خلاف ورزی کا کوئی الزام عائد نہیں ہوتا۔
تاہم پی سی بی نے عامر جمال کے اس اقدام کو پی سی بی کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے جرمانہ عائد کردیا ہے۔
عامر جمال پر کوڈ آف کنڈکٹ کی کلاز 2.23 کے تحت جرمانہ عائد کیا گیا ہے جو یہ کہتا ہے کہ کوئی بھی کھلاڑی عوامی طور پر کسی بھی سیاسی، حساس، کمیونل، نسلی اور فرقہ وارانہ مسئلے پر رائے کا اظہار نہیں کرسکتا۔
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اگست 2023 سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں، جہاں وہ کرپشن اور دیگر الزامات کے تحت اپنی سزا کاٹ رہے ہیں، عمران خان کا قیدی نمبر 804 ہے جو کافی وائرل ہے۔
عامر جمال پر عائد کیے گئے جرمانے کو زیادہ خیال کیا جارہا ہے، اس طرح کی خلاف ورزیوں پر عموما اتنا جرمانہ عائد نہیں کیا جاتا ہے تاہم حکام اس کو ایک مثال قائم کرنا قرار دے رہے ہیں تاکہ اس طرح کی خلاف ورزیوں کو معمول بننے سے روکا جاسکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News