
لاہور میں پی ایس ایل 10 کی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی
لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی لاہور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں کی گئی۔
لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے اس شاندار تقریب کا انعقاد خواجہ ہاکی اکیڈمی میں کیا، جہاں پی ایس ایل ٹرافی کا باقاعدہ پریزنٹیشن کیا گیا۔
تقریب میں لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا اور سی او او ثمین رانا سمیت پی ایس ایل انتظامیہ کے نمائندے بھی موجود تھے۔
خواجہ ہاکی اکیڈمی کے ہیڈ خواجہ جنید اور وہاں موجود درجنوں بچوں نے پی ایس ایل ٹرافی کے ساتھ یادگار تصاویر بنوائیں۔
عاطف رانا نے اس موقع پر کہا کہ لاہور قلندرز پاکستان ہاکی کی بحالی کی خواہشمند ہے اور پی ایس ایل ٹرافی کا ہاکی کے میدان میں لانا اس بات کا غماز ہے کہ ہاکی کو اہمیت دی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی تقریبات سے بچوں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور انہیں احساس ہوگا کہ ہاکی کو بھی اتنی ہی اہمیت دی جاتی ہے جتنی دیگر کھیلوں کو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News