
ارجنٹائن کے لیجنڈ فٹبال اسٹار ڈیگو میراڈونا کی موت پُراسرار بن گئی ان کے بسترمرگ کے قریب میڈیکل آلات کی عدم موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
میراڈونا کی دیکھ بھال کرنے والے سات میڈیکل پروفیشنلز کے خلاف غفلت کے الزام میں جاری ٹرائل کے دوران، پولیس آفیسر لوکاس فاریس نے اپنے بیان میں کہا کہ میراڈونا کی موت کی اطلاع ملنے کے بعد وہ ان کے گھر پہنچے تھے۔
فاریس نے جیوری کو بتایا کہ جہاں میراڈونا کی لاش موجود تھی، وہاں میں نے کسی قسم کے میڈیکل آلات نہیں دیکھے، اور نہ ہی سیرمز نظر آئے، جو کہ ہوم ہاسپٹالائزیشن کا ایک ضروری جزو ہوتے ہیں۔
پولیس آفیسر نے مزید کہا کہ میراڈونا کا جسم سوجا ہوا تھا اور ان کا منہ اوپر کی طرف تھا۔ اس ٹرائل میں 120 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے جانے کی توقع ہے، اور یہ سلسلہ جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News