Advertisement
Advertisement
Advertisement

کھلاڑیوں کو وقت دیا جانا چاہیے؛ حارث رؤف کی اپیل

Now Reading:

کھلاڑیوں کو وقت دیا جانا چاہیے؛ حارث رؤف کی اپیل
کھلاڑیوں کو وقت دیا جانا چاہیے؛ حارث رؤف کی اپیل

کھلاڑیوں کو وقت دیا جانا چاہیے؛ حارث رؤف کی اپیل

قومی کرکٹ ٹیم کی مسلسل شکستوں کے بعد فاسٹ بولر حارث رؤف نے کھلاڑیوں کو مزید وقت دینے کی اپیل کردی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام کھلاڑیوں نے محنت کی ہے لیکن نیوزی لینڈ کی بیٹنگ زیادہ اچھی رہی۔

حارث رؤف نے کہا کہ مختلف گراؤنڈز اور کنڈیشنز میں کھیلنا ایک چیلنج ہوتا ہے اور بڑے گراؤنڈز میں زیادہ اسکور والے میچز ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بولرز نے اچھی باؤلنگ کی لیکن ہمیں ماضی سے سیکھ کر آگے بڑھنا ہوگا، نیوزی لینڈ نے بہترین کرکٹ کھیلی اور اچھی شاٹس لگائیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نے کہا کہ پاکستان میں ہر کوئی تنقید کر رہا ہے لیکن اگر کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے تو انہیں وقت بھی دینا چاہیے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ ٹیم کو بہتر کیا جائے اور لڑکوں کو موٹیویٹ کریں۔ مشکلات ضرور ہیں لیکن بہتری کے لیے کام کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جب کہ اس سے قبل چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کے ایل راہول کا جوشیلہ انداز، سابقہ فرنچائزز کو شرٹ پر لکھا ’’نمبرون‘‘ دکھا دیا
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے چھٹی بار آئی سی سی ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرلیا
پی ایس ایل 10، ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 33 رنز سے شکست دے دی
آل راؤنڈر عامر جمال پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد
لاہور قلندرز شاہین آفریدی پر مہربان، سونے کے آئی فون کا تحفہ
شادی نہیں کررہا، شبمن گل کمنٹریٹر کے اچانک سوال پر حیران
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر