
پہلاٹی 20؛ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو بدترین شکست
کرائسٹ چرچ؛ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹی 20میں 9 وکٹ سےشکست دے کر5 میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔
پاکستان کی نیوزی لینڈکیخلاف پہلے ٹی 20 میں بدترین پرفارمنس، قومی ٹیم کیویز بولنگ کے سامنے 91 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پاکستان کے 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہیں ہوسکے۔
خوشدل خان32رنزکےساتھ نمایاں رہے جبکہ کپتان سلمان آغا 18 اور جہانداد خان نے 17رنزاسکورکیے، اس کے علاوہ عبدالصمد نے 7، شاداب خان نے3، شاہین آفریدی اور عرفان خان نے 1،1 رن اسکورکیا۔
اوپنرمحمدحارث اور حسن نواز صفر پر آؤٹ ہوئے، کیوی بالرز نے 19 ویں اوورز میں شاہینوں کوچلتاکردیا۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 92 رنز کا ہدف دیا جسے کیویز نے بآسانی حاصل کرلیا۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے وکٹ حاصل کی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرامیچ منگل کوکھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News