Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم نے فٹ بال کے کھلاڑی محمد ریاض کی مالی معاونت کردی

Now Reading:

وزیر اعظم نے فٹ بال کے کھلاڑی محمد ریاض کی مالی معاونت کردی
وزیر اعظم نے فٹ بال کے کھلاڑی محمد ریاض کی مالی معاونت کردی

وزیر اعظم نے فٹ بال کے کھلاڑی محمد ریاض کی مالی معاونت کردی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے فٹ بال کے کھلاڑی محمد ریاض سے ملاقات کی اور انہیں 25 لاکھ کی مالی معاونت فراہم کی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہنگو سے تعلق رکھنے والے فٹ بال کے کھلاڑی محمد ریاض سے ملاقات کی اور ان کی ہمت و حوصلے کی پزیرائی کی جب کہ ملاقات میں وفاقی وزراء عطا اللہ تارڑ، شزہ فاطمہ خواجہ، مشیر وزیرِاعظم رانا ثناء اللہ، چیئرمین وزیرِاعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان اور میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ بھی موجود تھے۔

اس دوران وزیراعظم نے محمد ریاض کو 25 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا اور انہیں کھیل جاری رکھنے اور پاکستان میں فٹ بال کے فروغ کے لیے فعال کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔

وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ پاکستانی نوجوان افرادی قوت ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور حکومت کھلاڑیوں کو ہر قسم کی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ وہ بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواسکیں جب کہ کھلاڑیوں کو مسابقتی سطح پر بہترین وسائل کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ محمد ریاض جیسے ہونہار کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا اور انہیں ان کے پسند کے وفاقی ادارے میں ملازمت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے ملک کے مایہ ناز کھلاڑیوں کو ان کی صلاحیتوں کے مطابق سرکاری اداروں میں ملازمتیں دینے کی بھی ہدایت کی۔

Advertisement

وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لیے اقدامات تیز کیے جائیں گے اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں کی بہبود اور انہیں روزگار کے پائیدار مواقع فراہم کرنے کے لیے حکمت عملی تشکیل دی جائے گی۔

وزیراعظم نے نوجوانوں کو کھیلوں اور دیگر صحت مند سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دی جب کہ محمد ریاض نے وزیراعظم کی جانب سے مالی تعاون اور کھلاڑیوں کے فلاح و بہبود کے لیے اقدامات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایڈم ملن گھٹنے کی انجری کے باعث پی ایس ایل 10 سے باہر، سعد بیگ ٹیم میں شامل
بابر اعظم کا پی ایس ایل میں 400 چوکے لگانے والے پہلے بیٹر بن گئے
پی ایس ایل 10، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5 رنز سے شکست دے دی
بھارتی کرکٹ بورڈ کے انکار کے بعد ایشیا کپ اور چیمپینز ٹرافی کا مستقبل کیا ہو گا؟
جب تک ٹیم کو ضرورت ہوگی کھیلتا رہوں گا، شعیب ملک کا ناقدین کو کرارا جواب
پی ایس ایل کی رسہ کشی میدان سے باہر بھی جاری، فرنچائز کی فیسوں کا معاملہ سر اٹھانے لگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر