Advertisement
Advertisement
Advertisement

شعیب اختر کیپیٹل پریمیئر لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

Now Reading:

شعیب اختر کیپیٹل پریمیئر لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر
شعیب اختر کیپیٹل پریمیئر لیگ کے ایمبیسیڈر مقرر

شعیب اختر کیپیٹل پریمیئر لیگ کے ایمبیسیڈر مقرر

اسلام آباد: سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے کیپیٹل پریمیئر لیگ کو بطور ایمبیسیڈر اور مینٹور جوائن کرلیا۔

اسلام آباد میں سجی کیپیٹل پریمیئر لیگ کی سائننگ سرمنی میں شعیب اختر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جب کہ راولپنڈی ایکسپریس نے پریمیئر لیگ کو برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا ہے۔

کرکٹ لیجنڈ شعیب اختر نے کیپیٹل پریمیئر لیگ کی سائننگ سرمنی کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیپیٹل پریمیئر لیگ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو جوڑنے کی بنیاد رکھنے جارہی ہے جو کہ  ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان سے جوڑے گا، گرین پاکستان کے ساتھ مل کر کیپٹل پریمیئر لیگ پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے بھی کام کرے گی۔

انہوں نے کیپیٹل پریمیئر لیگ کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں انشاء اللہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان سے جوڑنے میں اپنا کردار ادا کروں گا اور کیپیٹل پریمیئر کو انشا اللہ کامیاب بنائیں گے جب کہ اس کے ذریعے پورے پاکستان میں ٹیلنٹ تلاش کریں گے اور اس لیگ کو بڑا بنائیں گے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ اور میں چاہتا ہوں کہ بابر اعظم سپر اسٹار بنیں کیونکہ یہ ان کا دور ہے، اس لیگ کا بنیادی مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو دوبارہ سے اپنے ملک کے ساتھ جوڑنا ہے۔ میں محسن نقوی صاحب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ ان کی کاوشوں سے اتنا کامیاب ایونٹ ہوا۔

شعیب اختر کہتے ہیں کہ محسن نقوی نے انفراسٹرکچر بہتر کیا، ہم ملک کو بہترین ٹیلنٹ دیں گے۔ ہم جرمنی، آسٹریلیا، سعودیہ اور انگلینڈ ہر جگہ سے ٹیلنٹ لے کر آئیں گے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ آئینہ بدلنے سے لوگ نہیں بدلیں گے، محسن نقوی پاکستان کی کرکٹ کو ٹھیک کرنا چاہتے ہیں، مینجمنٹ کو پورا موقع دینا چاہیے۔ شاداب کو کیوں باہر کیا گیا تھا؟ کیوں لے کر آئے ہیں؟ نہیں معلوم۔

انہوں نے کہا کہ سی پی ایل ملک کی کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہتی ہیں، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ بہت زیادہ کرکٹ کھیل رہے ہیں، ان کو ریسٹ دینا پڑے گا۔ حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی کو صحیح سے مینیج نہیں کیا گیا۔

شعیب اختر نے بتایا کہ ہر ورلڈکپ میں کپتان اور مینجمنٹ تبدیل ہوجاتی ہے، سلمان آغا ونڈے کے بہتر کھلاڑی ہیں، انہیں ٹی 20 کا کپتان بنادیا ہے۔ جو اب ٹیم سلیکٹ کی وہ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے کرنی چاہیے تھی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ محسن نقوی کے پاس بہترین چانس ہے، پی ایس ایل 2.0 کروائی جائے، ٹیمیں انڈر 16 اور 19 سے بنتی ہیں، ہماری انڈر 16 اور 16 ٹیمیں باہر کا ٹوئر ہی نہیں کرتیں۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی صاحب نے مجھے پی سی بی میں ملازمت کی آفر کی تھی۔ کرکٹ کا ہاکی والا حال کیا جارہا ہے جب کہ فین فالوئنگ ختم ہورہی ہے، لیجنڈز پیدا نہیں ہورہے، لوگ رونالڈو کو فالو کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کے ایل راہول کا جوشیلہ انداز، سابقہ فرنچائزز کو شرٹ پر لکھا ’’نمبرون‘‘ دکھا دیا
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے چھٹی بار آئی سی سی ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرلیا
پی ایس ایل 10، ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 33 رنز سے شکست دے دی
آل راؤنڈر عامر جمال پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد
لاہور قلندرز شاہین آفریدی پر مہربان، سونے کے آئی فون کا تحفہ
شادی نہیں کررہا، شبمن گل کمنٹریٹر کے اچانک سوال پر حیران
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر