
قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کا شیڈول جاری
فیصل آباد: قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کا شیڈول جاری کردیا گیا جس کے میچز کا آغاز جمعہ سے اقبال اسٹیڈیم میں ہوگا۔
قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کا آغاز جمعہ سے فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن کراچی ریجن وائٹس اور اسلام آباد ریجن کے درمیان کھیلا جائے گا۔
یہ ٹورنامنٹ فیصل آباد، ملتان اور لاہور میں مختلف میچز کی صورت میں جاری رہے گا اور اس میں 16 ریجنز کی 18 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
کوارٹر فائنلز، سیمی فائنلز اور فائنل تمام فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں 14 سے 20 مارچ تک ہونے والے میچز میں شائقین کا داخلہ مفت ہوگا جس سے شائقین کرکٹ کو میچز دیکھنے کا بہترین موقع ملے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News