
پاکستان جرمن فرینڈشپ ہاکی سیریز میں پاکستان کو شکست
اسلام آباد: جرمنی نے پاکستان جرمن فرینڈشپ ہاکی سیریز 0-4 سے اپنے نام کرلی۔
جرمنی نے پاکستان کو پاکستان جرمن فرینڈشپ ہاکی سیریز کے آخری میچ میں 1-4 گول سے شکست دے کر سیریز کو 0-4 سے اپنے نام کرلیا ہے۔
پاکستان کی طرف سے واحد گول دوسرے کوارٹر میں سفیان خان نے کیا جب کہ سیریز کا آخری میچ نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلا گیا۔
اختتامی تقریب میں وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ ظہور احمد اور پاکستان میں جرمن سفیر الفریڈ گراناس نے شرکت کی۔
علاوہ ازیں ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ یاسر پیرزادہ اور سیکرٹری آرمی اسپورٹس بورڈ کرنل نبیل رانا بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News