
قومی کرکٹر عاکف جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا میچ جیتنے پر سب کو خوشی ہے اور یہ ایک اچھا اشارہ ہے کیونکہ ورلڈ کپ قریب آ رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے جس طرح ڈومیسٹک کرکٹ میں باولنگ کی ہے، ویسی ہی نیوزی لینڈ میں بھی کرنے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ کین ولیمسن کو آؤٹ کرنا میری خواہش ہے اور انشا اللہ اس کو آؤٹ کر سکوں گا
انہوں نے مزید کہا کہ جب انہوں نے ٹیم میں واپسی کی تو انجری کا شکار تھے، لیکن اللہ کا شکر ہے کہ اب وہ ٹھیک ہیں اور اسکواڈ کا حصہ بننے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
عاکف جاوید نے اس موقع پر گزشتہ روز کے میچ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز عبداللہ شفیق کو آؤٹ کیا، لیکن بابر اعظم نے ایک باؤنڈری مار کر لائن لینتھ بھلا دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بچپن سے وسیم اکرم اور وقار یونس کو دیکھ کر کرکٹ کھیلنا شروع کی، اور شعیب اختر جیسا بننا چاہتا ہوں۔
انہوں نے اپنے کرکٹ کیریئر کے حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ مصباح الحق کو کریڈٹ دیتا ہوں، انہوں نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا ہے۔
عاکف جاوید نے اپنے بھائی کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میرے بھائی نے کرکٹ کے لیے ہمیشہ سپورٹ کیا ہے اور کرک سے میرا تعلق بہت مضبوط ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News