
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی پاکستان کو نیوزی لینڈ سے شکست
ڈونیڈن: نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی پاکستان کو باآسانی شکست دے دی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ ڈونیڈن میں کھیلا گیا جو بارش کے باعث 15 اوورز تک محدود کردیا گیا۔
نیوزی لینڈ نے ٹاس جیتا تو موسم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی لیکن پاکستانی بلے بازوں نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 15 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان 136 رنز کا ہدف دیا، کپتان سلمان علی آغا 46 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔
علاوہ ازیں شاداب خان 26، محمد حارث، عرفان خان اور عبدالصمد 11، 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ خوشدل شاہ 2، حسن نواز اور جہانداد خان صفر اور حارث رؤف 1 رن بناسکے۔
شاہین آفریدی نے 22 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی جب کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے ایش سودھی، جیکب ڈفی، بین سیئرز، جیمز نیشم اور مائیکل بریسویل نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں نیوزی لیںڈ کے بلے بازوں نے جارحانہ آغاز فراہم کیا اور محض 13.1 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا، کیوی اوپنرز نے 66 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی۔
ٹم سیفرٹ 22 گیندوں پر 45 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 5 چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔ بعدازاں فن ایلین 38، مارک چیمپین 1 اور جیمز نیشم 5 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
تاہم مچل ہے نے 21 اور کپتان مائیکل بریسویل نے 5 رنز بناکر ٹیم کو فتح دلوائی۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 2 جب کہ محمد علی، خوشدل شاہ اور جہانداد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News