
پشاور زلمی ہر لحاظ سے بابراعظم کے پیچھے کھڑی ہے، انضمام الحق
لاہور: سابق کرکٹر اور صدر پشاور زلمی انضمام الحق نے بابر اعظم کی حمایت کردی۔
صدر پشاور زلمی انضمام الحق نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پشاور زلمی ہمیشہ فیورٹ کے طور پر میدان میں اترتی ہے۔
انضمام الحق نے قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال سے ٹیم اچھا نہیں کھیل رہی اور بہت زیادہ تبدیلیاں کرنے سے نقصان ہو رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بورڈ کو اپنی مینجمنٹ اور کھلاڑیوں پر اعتماد کرنا چاہیے تاکہ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئے۔
انہوں نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کو آرام نہیں دیا گیا، اور ان کے خیال میں ان دونوں کھلاڑیوں کو ڈراپ کیا گیا ہے۔
انضمام الحق نے 90 کی دہائی کے کرکٹرز کے حوالے سے کہا کہ اگر انہیں کرکٹ سے نکال دیا جائے تو کھیل بہت ہلکا ہوجائے گا۔
انہوں نے بابر اعظم کے بارے میں کہا کہ وہ ایک بڑے کھلاڑی ہیں اور ہر بڑے کھلاڑی پر مشکل وقت آتا ہے جب کہ انضمام الحق نے یقین دہانی کرائی کہ پشاور زلمی ہر لحاظ سے بابر اعظم کے پیچھے کھڑی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News