Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے چھٹی بار آئی سی سی ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

Now Reading:

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے چھٹی بار آئی سی سی ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرلیا
ویمنز کرکٹ ٹیم

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے چھٹی بار آئی سی سی ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے فاسٹ بولر فاطمہ ثناء کی قیادت میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھٹی بار آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

لاہور میں 9 سے 19 اپریل 2025 تک منعقد ہونے والے آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میں پاکستان، ویسٹ انڈیز، بنگلا دیش، تھائی لینڈ، اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کی ٹیموں نے شرکت کی، ٹورنامنٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلا گیا جس میں پاکستان نے اپنے تمام میچز میں کامیابی حاصل کی۔

کوالیفائر میچ میں بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز نے تین، تین فتوحات حاصل کیں، تاہم بنگلا دیش نے بہتر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرلیا اور یوں بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم دوسری بار اس عالمی ایونٹ میں شرکت کرے گی۔

ورلڈکپ 2025 کا انعقاد کہاں ہوگا؟

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کا 13 واں ایڈیشن رواں سال 29 ستمبر سے 26 اکتوبر تک بھارت میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement

ورلڈکپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں میزبان بھارت کے علاوہ آسٹریلیا (دفاعی چیمپئن)، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، سری لنکا، بنگلا دیش اور پاکستان شامل ہیں۔

پی سی بی کا مؤقف اور ٹیم کی حوصلہ افزائی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سید محسن رضا نقوی نے قومی خواتین ٹیم اور منیجمنٹ سے ملاقات کی اور کوالیفائر میں شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کی، تاہم انہوں نے ٹیم سے مین راؤنڈ میں عمدہ کارکردگی کی امید کا اظہار بھی کیا۔

 اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے واضح کیا کہ موجودہ حالات اور معاہدے کے مطابق پاکستان ویمنز ٹیم بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ میں شرکت نہیں کرے گی۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ورلڈکپ ہسٹری

پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم نے پہلی بار 1997 میں بھارت میں منعقدہ ورلڈکپ میں شرکت کی تھی، جہاں وہ 11 ٹیموں میں آخری نمبر پر رہی۔ 2009 کے ورلڈکپ (آسٹریلیا) میں ٹیم نے پانچویں پوزیشن حاصل کی جبکہ 2013، 2017 اور 2022 میں ٹیم آٹھ ٹیموں میں آٹھویں نمبر پر رہی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی سی بی نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کوچز کیلئے اشتہار دیدیا
بھارت کو ایک اور میدان میں ہزیمت کا سامنا، پاکستان نے دھول چٹا دی
بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان
الٹا ہی صلہ مل گیا،دنیش کنیریاکی تصویربھارتی اسٹیڈیم سے ہٹا دی گئی
بنگلادیش کے دورہ پاکستان سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو بھاری مارجن سے ہرانے کے بعد ٹرولنگ شروع کردی، ویڈیو جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر