
پاکستان ویمنز ٹیم نے ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرلیا
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ یہ میگا ایونٹ رواں سال کے آخر میں بھارت میں منعقد ہوگا۔
ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان نے مسلسل چوتھی فتح تھائی لینڈ کے خلاف حاصل کی جس کے ساتھ ہی قومی خواتین ٹیم نے ورلڈ کپ میں اپنی جگہ یقینی بنالی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اہم میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے۔ جواب میں تھائی لینڈ کی ٹیم صرف 118 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
پاکستان کی بیٹنگ کا آغاز مشکلات سے ہوا اور صرف 47 کے اسکور پر تین وکٹیں گرچکی تھیں تاہم اوپنر سدرہ امین نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 80 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔
کپتان فاطمہ ثناء نے بھی شاندار کارکردگی دکھائی اور 62 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔ منیبہ علی نے 18 اور سدرہ نواز نے 11 رنز کا اضافہ کیا۔
206 رنز کے تعاقب میں تھائی لینڈ کی ٹیم پاکستانی بولرز کے سامنے بے بس نظر آئی۔ مسلسل وکٹیں گرنے کے باعث کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر جم نہ سکی اور پوری ٹیم 118 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
میچ کے بعد ہیڈ کوچ محمد وسیم نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری نظریں اب ورلڈکپ کے فائنل پر ہیں اور ہمارا خواب ہے کہ ٹرافی لے کر وطن واپس آئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News