
پی ایس ایل سیزن 10 کے 12 میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 33 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی۔
ملتان سلطانز کے 228 رنز کے جواب میں لاہور قلندرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنا سکی۔
قلندرز کی جانب سے فخر زمان نے 32، محمد نعیم نے 11 عبداللہ شفیق نے 18 رنز بنائے۔
ڈیرل مچل 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سام بلنگز 43 رنز بنانے میں کامیاب رہے جبکہ آخر میں سکندر رضا کے مزاحمت سے بھرپور ناقابل شکست 50 رنز بھی شکست کا منہ نہ موڑ سکے۔
ملتان سلطانز کے عبید شاہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ مائیکل بریسویل اور اُسامہ میر نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز بنائے۔
سلطانز کے اوپنر یاسر خان سب سے نمایاں بیٹر تھے جنہوں نے 44 گیندوں پر 87 رنز بنائے جس میں 6 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔
کپتان محمد رضوان نے 32 رنز بنائے، عثمان خان 39، ایشٹن ٹرنر 15 جبکہ افتخار احمد نے 18 گیندوں پر 3 چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 40 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔
لاہور قلندرز کی جانب سے رشاد حسین نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی، آصف آفریدی اور سکندر رضا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پی ایس ایل 10 کا 12 واں میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جارہا ہے جس میں ملتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس کے موقع پر ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ فریش پچ ہے جس کی وجہ سے پہلے بیٹنگ کر رہے ہیں جب کہ ملتان سلطانز کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں، ہماری ٹیم کو فیلڈنگ میں مشکل آرہی ہے۔
دوسری جانب لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ یہی سوچ رہے تھے ٹاس ہار بھی گئے تو کوئی مسئلہ نہیں۔ ابھی ٹورنامنٹ کی شروعات ہے، اچھا پرفارم کریں گے۔
ملتان سلطانز پلیئنگ الیون
محمد رضوان (کپتان و وکٹ کیپر)، یاسر خان، عثمان خان، کامران غلام، ایشٹن ٹرنر، مائیکل بریسویل، افتخار احمد، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، جوش لٹل اور عبید شاہ۔
لاہور قلندرز پلیئنگ الیون
فخرزمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بلنگز (وکٹ کیپر)، سکندر رضا، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، رشاد حسین، حارث رؤف، آصف آفریدی اور زمان خان۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News