
بھارتی بیٹر اور ٓئی پی ایل 2025 میں دہلی کیپیٹل کی نمائندگی کرنے والے کے ایل راہول نے اپنی بہترین فارم سے سابقہ فرنچائزاورناقدین کو خاموش کروا دیا۔
راہول نے رائل چیلنجز بینگلورو کے خلاف بہترین کاکردگی دکھانے کے بعد تماشائیوں کی جانب بلا لہرایا اورگھما کراپنی شرٹ کی پشت پر نمبر ون کی جانب توجہ دلائی۔
جوشیلے رویے سے انہوں نے اپنی سابقہ فرنجائزرائیل چیلنجز بینگلورو اور ایل ایس جی کو اپنی جانب متوجہ کروایا کہ وہ اب بھی نمبر ون ہی ہیں۔
اگر کرکٹ میں بدلے پربالی ووڈ کی کوئی فلم بنائی جائے توبلاشبہ کے ایل راہول کا بدلہ ہمیشہ یاد رکھا جائےگا جنہوں نے اپنی دونوں سابقہ فرنچائزز کو لوہے کے چنے چبوا دیے۔
آئی پی ایل کے موجودہ سیزن 2025 میں بھارتی بیٹرکے ایل راہول بہترین کاکردگی کامظاہرہ کررہے ہیں انہوں نے اپنی دونوں سابقہ فرنچائز کو اپنی جانب توجہ دلوائی کہ چنا سوامی اسیڈیم کی وکٹ اب بھی ان بہترین وکٹ ہے اورنمبر ون وہی ہیں ۔
ایک اور قابل ذکر امر یہ ہے کہ کے ایل راہول اس میچ میں کے ایل راہول آئی پی ایل کی تاریخ کے تیز ترین 5 ہزار رنز بنانے والے بیٹربھی بن گئے ، یہ کارنامہ انہوں نے 130 ویں اننگ میں حاصل کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News