
پی ایس ایل 10، پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
پی ایس ایل سیزن 10 کے 14 ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کا 129 رنز کا ہدف 16.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
زلمی کے بیٹر صائم ایوب صرف 2 رنز بنا سکے مگر کپتان بابر اعظم نے 56 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیل کر ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا۔
محمد حارث نے 20 رنز بنائے جبکہ حسین طلعت 51 رنز پر ناقابل شکست رہے۔
قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 2 اور حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 10 کا 14 واں میچ میں لاہور قلندرز کے خلاف پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور قلندر کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.2 اوورز میں 129 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
قلندرز کے سکندر رضا سب سے نمایاں بیٹر تھے جنہوں نے 52 رنز کی اننگ کھیلی، شاہین آفریدی 16، رشاد حسین 13، حارث رؤف 10 اور فخر زمان نے 10 رنز بنائے۔
زلمی کے الزاری جوزف نے 3 کھلاڑیوں کا شکار کیا، جبکہ لوک ووڈ اور حسین طلعت نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
لاہور قلندرزپلیئنگ الیون:
کپتان شاہین شاہ آفریدی فخر زمان، آصف علی، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بِلنگز، سکندر رضا، رشاد حسین، آصف آفریدی، حارث رؤف اور محمد عضب۔
پشاور زلمی پلیئنگ الیون:
کپتان بابر اعظم ، صائم ایوب، ٹام کوہلر-کیڈمور، محمد حارث، حسین طلعت، مچل اوون، عبدالصمد، الزاری جوزف، لیوک ووڈ،
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News