Advertisement
Advertisement
Advertisement

امین مکاتی اور سارہ لودھی نے 129 ویں بوسٹن میراتھن میں پاکستان کا نام روشن کردیا

Now Reading:

امین مکاتی اور سارہ لودھی نے 129 ویں بوسٹن میراتھن میں پاکستان کا نام روشن کردیا
امین مکاتی اور سارہ لودھی نے 129 ویں بوسٹن میراتھن میں پاکستان کا نام روشن کردیا

امین مکاتی اور سارہ لودھی نے 129 ویں بوسٹن میراتھن میں پاکستان کا نام روشن کردیا

پاکستانی ایتھلیٹس امین مکاتی اور سارہ لودھی نے 129 ویں بوسٹن میراتھن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کردیا۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ امین مکاتی نے بوسٹن میراتھن میں شرکت کرکے 2 گھنٹے 48 منٹ 47 سیکنڈز کے شاندار وقت کے ساتھ فِنش لائن عبور کی۔

امین مکاتی نے سوشل میڈیا سائٹ پر اپنے بیان میں لکھا ’’ہارٹ بریک ہِل میرا دل نہیں توڑ سکی، بوسٹن میراتھن نے میری حدوں کو آزمایا لیکن میں اس چیلنج پر پورا اترا۔ عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے فخر محسوس کر رہا ہوں‘‘۔

دوسرے نمبر پر آنے والے عبد الرحمن نے 2 گھنٹے 51 منٹ 13 سیکنڈز میں دوڑ مکمل کی جب کہ اس موقع پر انہوں نے کہا ’’یہ ایک چیلنجنگ ریس تھی، بہت سی چڑھائیاں تھیں لیکن مجھے مزہ آیا، میں سمجھتا ہوں کہ یہ میری اب تک کی بہترین دوڑ تھی‘‘

دیگر پاکستانی رنرز میں نزار نیانی، عمر ملک اور صادق شاہ شامل تھے، جنہوں نے اپنی دوسری بوسٹن میراتھن مکمل کی۔

Advertisement

خواتین میں 39 سالہ سارہ لودھی نے 3 گھنٹے 24 منٹ 46 سیکنڈز میں ریس مکمل کی۔ یہ ان کی نویں میراتھن اور پانچویں عالمی میراتھن میجر تھی۔

متحدہ عرب امارات میں مقیم تین بچیوں کی ماں سارہ لودھی نے اپنی جدوجہد کو جذباتی انداز میں بیان کرتے ہوئے کہا ’’بطور ماں، میرے لیے یہ بہت اہم ہے کہ میں اپنی بیٹیوں کو دکھا سکوں کہ عورت کچھ بھی حاصل کرسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’’بیٹیاں میری محنت کو دیکھتی ہیں، صبح 3 بجے اٹھ کر ان کے اسکول جانے سے پہلے ٹریننگ کرتی ہوں جب کہ یہ پاکستانی خواتین کی پہلی نسل ہے جو میراتھن دوڑ رہی ہے اور اس تحریک کا حصہ بننے پر وہ اللہ کی شکر گزار ہیں‘‘۔

واضح رہے کہ 1897 سے منعقد ہونے والی بوسٹن میراتھن دنیا کی معتبر ترین میراتھن ریسز میں سے ایک ہے جب کہ رواں سال کے ایونٹ میں دنیا بھر سے تقریباً 30 ہزار رنرز نے حصہ لیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر