
پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے 13 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کے 168 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 17.1 اوورز میں حاصل کر لیا۔
یونائیٹڈ کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے 22 رنز بنائے، سب سے نمایاں بیٹر آندریز گوز تھے جنہوں نے 45 گیندوں پر 5 چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 80 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔
کولن منرو 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ محمد نواز نے 21 رنز بنائے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے مائیکل بریسویل، عبید شاہ اور کرس جارڈن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے تیرہویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 169 رنز کا ہدف دیا تھا۔
پی ایس ایل 10 کا تیرہواں میچ میں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جارہا ہے جس میں ملتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے، عثمان خان 61 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔
علاوہ ازیں کپتان محمد رضوان 36، یاسر خان 29، افتخار احمد 10 اور مائیکل بریسویل 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رلی میریڈتھ، جیسن ہالڈر،محمد نواز اور شاداب خان نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل ٹاس جیتنے کے بعد ملتان سلطان کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پچ پچھلےمیچ سےتھوڑی مختلف لگ رہی ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ کی کارکردگی دکھتےہوئےبیٹنگ کافیصلہ کیا
ملتان سلطانزکی ٹیم میں 2تبدیلیاں کی گئیں ہیں ،ڈیوڈ ولی اورایشٹن ٹرنرکی جگہ کرس جارڈن اورطیب طاہر کوشامل کیاگیاہے۔
دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان کپتان ،یاسر خان عثمان خان ، کامران غلام،مائیکل بریسویل، افتخار احمد ، کرس جورڈن ، اسامہ میر ،جوش لٹل عبید شاہ شامل ہیں
اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسکواڈ میں کپتان شاداب خان، اینڈریازگوس ، صاحبزادہ فرحان، کالن منرو، محمد نواز ، حیدر علی ، جیسن ہولڈر،عماد وسیم ، سعد مسعود ، رلی میریڈتھ ،سلام ارشادشامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News