Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہاکی نیشنزکپ؛ فائنل میں پاکستان کو نیوزی لینڈ سے شکست

Now Reading:

ہاکی نیشنزکپ؛ فائنل میں پاکستان کو نیوزی لینڈ سے شکست
ہاکی نیشنزکپ؛ فائنل میں پاکستان کو نیوزی لینڈ سے شکست

کوالالمپور: ہاکی نیشنزکپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 6-2 سے شکست دے دی۔

ہاکی نیشنز کپ کا فائنل ملائیشیا کے شہر کوالالمپور نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔

فائنل مقابلے میں پاکستان ٹیم شروعات سے ہی مشکلات کا شکار دکھائی دی اور پہلے کوارٹر کے اختتام تک نیوزی لینڈ نے 2 گول کردیے۔

دوسرے کوارٹر کے اختتام تک پر بھی نیوزی لینڈ کو 5-0 کی برتری حاصل رہی جب کہ پاکستان کی جانب سے کوئی بھی کھلاڑی گول کرنے میں ناکام رہا۔

یہ بھی پڑھیں: سیمی فائنل میں قومی کھلاڑیوں کا شاندار پرفارمنس

Advertisement

تیسرے کوارٹر کا آغاز پاکستان کے لیے بہتر ثابت ہوا اور چھٹے منٹ میں حیات ذکریا نے شاندار گول کیا، بعد ازاں قومی کھلاڑیوں نے تابوڑ توڑ حملے کیے لیکن نیوزی لینڈ نے بھرپور دفاع کیا۔

چوتھے کوارٹر میں بھی پاکستان نے گول کرنے کی بھرپور کوشش کی اور بالآخر ایک منٹ قبل دوسرا گول کرنے میں کامیاب رہی۔ تاہم نیوزی نے 6-2 سے جیت اپنے نام کی اور ٹائٹل جیت لیا۔

واضح رہے کہ سیمی فائنل میں پاکستان نے پنالٹی شوٹ آؤٹ پر فرانس کو 3-2 سے شکست دے کر فائنل میں کوالیفائی کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نئی تاریخ رقم، آسٹریلیا کی شاندار کارکردگی و ویسٹ انڈیز کی ناقابلِ یقین شکست
انگلینڈ نے بھارت کو 22 رنز سے شکست دے کر تیسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کر لی
چیلسی نے پی ایس جی کو 0-3 سے شکست دے کر فیفا کلب ورلڈ کپ جیت لیا
لارڈز ٹیسٹ: محمد سراج پر بیٹر کے خلاف جارحانہ رویہ اپنانے پر جرمانہ
لیجنڈز کی واپسی! یونس خان کی قیادت میں پاکستانی ٹیم ورلڈ چیمپئنز لیگ میں ایکشن کے لیے تیار
انگلینڈ اور بھارت کے درمیان جاری لارڈز ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل، کون ہوگا فاتح؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر