
بھارت کی میزبانی میں ویمنز ورلڈکپ کا شیڈول سامنے آگیا ہے، شیڈول کے مطابق پاکستان کے میچز نیوٹرل وینیو پر ہوں گے۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کی میزبانی بھارت کے پاس ہے اور ورلڈکپ کا آغاز 30 ستمبر سے بنگلورو میں ہوگا۔
ویمنز ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم اپنے تمام میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گی جس کے لیے کولمبو کو نیوٹرل وینیو بنایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر: وارم اپ میچ میں پاکستان کی شاندار فتح
ویمنز ورلڈکپ کا پہلا میچ بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا جب کہ پاکستان اور بھارت کی ویمن ٹیموں کے درمیان میچ 5 اکتوبر کو کولمبو میں ہوگا، آسٹریلوی ٹیم یکم اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ 8 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان ٹیم بنگلادیش کے خلاف 2 اور انگلینڈ کے خلاف 15 اکتوبر کو کھیلے گی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ 18 اکتوبر کو شیڈول کیا گیا ہے، پاکستان جنوبی افریقا سے 21 ور سری لنکا سے 24 اکتوبر کو مقابلہ کرے گا۔
آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل گوہاٹی یا کولمبو اوردوسرا سیمی فائنل بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔
اس کے علاوہ ایونٹ کا فائنل 2 نومبر کو بنگلورو یا کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News