
لندن: اگر آپ کرکٹ کے مداح ہیں اور برطانیہ میں پرکشش سرمایہ کاری کے خواہش مند ہیں، تو لندن میں ایک شاندار پیشکش آپ کی منتظر ہے۔
اوول اسٹیڈیم کے قریب فلیٹ خریدنے والوں کو زندگی بھر گراؤنڈ سے براہِ راست میچز دیکھنے کی سہولت دی جا رہی ہے۔
فلیٹس کی لوکیشن اور منفرد سہولت
یہ جدید اپارٹمنٹس کیننگٹن اوول اسٹیڈیم کے بالکل قریب واقع ہیں۔ ان میں شامل دو مخصوص فلیٹس کی مشرقی سمت کھلنے والی بالکونیوں سے گراؤنڈ کا مکمل منظر دیکھا جاسکتا ہے۔
رہائشی اپنی بالکونی میں بیٹھ کر بغیر کسی ٹکٹ کے تمام میچز سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں کیونکہ فلیٹس میں خصوصی آؤٹ ڈور سیٹنگ کی بھی اجازت دی گئی ہے۔
قیمت، شرائط اور خریداروں کے لیے سہولیات
یہ فلیٹس 4 لاکھ سے 6 لاکھ یورو میں فروخت کے لیے دستیاب ہیں جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 13 کروڑ سے 19 کروڑ روپے بنتے ہیں۔
اگرچہ روزمرہ کے میچز دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں لیکن ایشز جیسے ہائی پروفائل مقابلوں کے دوران کچھ شرائط لاگو ہوں گی تاکہ سیکیورٹی اور امن و سکون برقرار رکھا جاسکے۔
فلیٹ مالکان اپنے مہمانوں کو بھی ہمراہ لاسکتے ہیں جس سے یہ آپشن کرکٹ شائقین کے لیے ایک نایاب موقع بن گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News