Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

والد اسپتال میں داخل، کامران اکمل اور عمر اکمل کی مداحوں سے دعاؤں کی درخواست

قومی ٹیسٹ کرکٹرز اکمل برادران کے والد طبیعت ناساز ہونے کے باعث اسپتال میں داخل ہیں۔

کامران اکمل اور عمر اکمل کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر والد کی صحت کے لیے دعاؤں کی درخواست کی گئی ہے۔

کامران اکمل نے لکھا کہ والد اسپتال میں داخل ہیں ان کے لیے  دعاؤں کی درخواست ہے۔

عمر اکمل نے والد کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ میرے والد اسپتال میں داخل ہیں، ان کے لیے دعا کریں۔ ہم ابھی مشکل  وقت سے گزر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اکمل برادران میں کامران اکمل  اور عمر اکمل  کے علاوہ ایک اور بھائی عدنان اکمل بھی پاکستان کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کھیل چکے ہیں۔