Site icon بول نیوز

پچ اچھی نہیں ،بولنگ بھی پلان کے مطابق نہیں کرسکے، ہیڈ کوچ

ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ پچ بھی اچھی نہیں تھی  اور ہم بولنگ بھی پلان کے مطابق نہیں  کر سکے۔

پنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز بدترین کارکردگی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے   ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق  نے کہ   پچز کو مددگار ہونا چاہیے ۔

ثقلین مشتاق نے کہا کہ   میرے خیال سے پچ تھوڑی بہتر ہونی چاہیے تھی لیکن   فروری میں آسٹریلیا کے خلاف بھی یہی پچ تھی۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ بہت اچھا کھیلا ، ہم نے پلان کے مطابق بولنگ نہیں کی اور پچ کا بھی مسئلہ تھا۔آج کی خراب کارکردگی میں یہ تینوں عوامل شامل ہیں۔

ہیڈ کوچ نے  مزید کہا کہ  کوشش کی کہ میرٹ پر ٹیم  منتخب کریں ۔انصاف کی کوشش  کرتے ہوئے  دستیاب کھلاڑیوں میں سے  بہترین ٹیم کو منتخب کیا ۔ یہ ہمارے بہترین بولرز تھے ، شاہین ابھی انجری کا شکار ہیں۔

ثقلین مشتاق نے کہا کہ محمد علی نے ڈومیسٹک میں بہتر پرفارمنس دی ۔   محمد علی ، حارث رؤف سارے اچھے لڑکے ہیں۔ جو دستیاب میں بہترین کھلاڑی ہیں وہ میدان میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فہیم اشرف اور محمد نواز بھی ہماری نظر میں تھے لیکن فیصلہ زاہد  محمود اور محمد علی کے حق میں ہوا ۔

ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ  آج کا دن انگلینڈ کے لیے تو بہت اچھا رہا۔انگلینڈ کے شائقین بہت خوش ہوئے۔

Exit mobile version