پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چئیرمین محسن نقوی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر فاروق احمد نے لاہور میں مشترکہ میڈیا سے گفتگو کی۔
بی سی بی کے صدر فاروق احمد نے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ جنہوں نے ہمیں مدعو کیا، اور مزید کہا کہ ہماری کرکٹ بہت آگے آئی ہے۔
اس موقع پر فاروق احمد نے دونوں بورڈز کے درمیان ایف ٹی پی (فیچر ٹور پروگرام) کے علاوہ وائٹ بال سیریز کرانے پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں بورڈز کے درمیان سیریز شیڈول کرنے پر بات چیت ہو رہی ہے۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ میں فاروق احمد کو لاہور میں سیمی فائنل کے موقع پر خوش آمدید کہتا ہوں، اور چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد میں بی سی بی کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا بی سی بی کے تعاون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ دونوں بورڈز گزشتہ چند ہفتوں سے باہمی سیریز پر بات کر رہے ہیں اور جلد اس حوالے سے پیش رفت ہو گی۔


















