Site icon بول نیوز

بابر اعظم نے سابق اسٹار بیٹر شاہد آفریدی کا اہم ریکارڈ توڑ ڈالا

بابر اعظم نے سابق اسٹار بیٹر شاہد آفریدی کا اہم ریکارڈ توڑ ڈالا

 سابق کپتان بابر اعظم نے پاکستان کے اسٹار لیجنڈ شاہد آفریدی کا سب سے زیادہ کیچز لینے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

سابق  پاکستانی کپتان  بابر اعظم  نے ایک  اور اعزاز حاصل کرتے ہوئے سابق اسٹار بیٹر شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

بابر اعظم نے پاکستان کی جانب سے سب  سے  زیادہ  انٹرنیشنل میچز میں کیچز لینے والے کھلاڑیوں میں سابق کپتان شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم کا شرمناک ٹی ٹوئنٹی ریکارڈ، عمر اکمل اور صائم ایوب کی صف میں شامل

بابر اعظم نے  یہ اعزاز  راولپنڈی میں سری لنکا کے خلاف سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں کوشل مینڈس کا کیچ پکڑ کر حاصل کیا۔

فائنل میچ میں بابراعظم نے 3 کیچ پکڑے اور 170 انٹرنیشنل کیچز کے ساتھ شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے اپنے کریئر میں167 کیچ  کیے۔

فہرست میں پہلے نمبر پر سابق کپتان یونس خان ہیں جنہوں نے 281 کیچ کیے، دوسرے نمبر پر سابق کپتان انضمام الحق ہیں جنہوں نے اپنے کریئر میں 194 کیچ کیے جبکہ شاہد آفریدی تیسرے سے چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: نازش جہانگیر کا بابر اعظم سے متعلق دلچسپ بیان وائرل

اس کے علاوہ سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میچ میں بابراعظم 3 کیچ پکڑ کر ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ کیچ پکڑنے والے فیلڈر بھی بن گئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی میں بابراعظم  فخر زمان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 60 کیچز کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئے ہیں، جبکہ فخز زمان 57 کیچز کے ساتھ دوسرے اور شعیب ملک 50 کیچز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

Exit mobile version