Site icon بول نیوز

عالمی چیمپئن ڈوپلانٹس اور میک لافلن–لیورون “ورلڈ ایتھلیٹس آف دی ایئر” قرار

عالمی چیمپئن ڈوپلانٹس اور میک لافلن–لیورون "ورلڈ ایتھلیٹس آف دی ایئر" قرار

 موناکو: والٹ اسٹار مونڈو ڈوپلانٹس اور 400 میٹر چیمپئن سڈنی میک لافلن–لیورون نے ورلڈ ایتھلیٹکس کا اعلیٰ ترین اعزاز ورلڈ ایتھلیٹس آف دی ایئر اپنے نام کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سویڈن کے پول والٹ اسٹار مونڈو ڈوپلانٹس اور امریکا کی 400 میٹر چیمپئن سڈنی میک لافلن–لیورون نے ورلڈ ایتھلیٹکس کا اعلیٰ ترین اعزاز ورلڈ ایتھلیٹس آف دی ایئر اپنے نام کرلیا۔

ڈوپلانٹس کی سال بھر شاندار حکمرانی

26 سالہ ڈوپلانتس نے نہ صرف ٹوکیو میں عالمی چیمپئن شپ کا سونے کا تمغہ برقرار رکھا بلکہ پورے سال کے دوران پول والٹنگ میں اپنی بالادستی بھی ثابت کی۔

مزید پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن انگلینڈ ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم

انہوں نے اپنا ہی ورلڈ ریکارڈ 4 بار مزید بہتر کیا اور 16 مقابلوں میں ناقابلِ شکست رہے، ڈوپلانتس مسلسل پانچویں مرتبہ ڈائمنڈ لیگ ٹائٹل جیتنے میں بھی کامیاب ہوئے۔

اعزاز جیتنے پر ڈوپلانٹس نے کہا میں چاہتا ہوں کہ میں آگے بھی کارکردگی دکھاتا رہوں اور اگلے کئی سالوں تک ووٹرز کے لیے مجھے نظر انداز کرنا مشکل بن جائے۔ یہ ایوارڈ میرے لیے بہت خاص ہے، خصوصاً فیلڈ ایونٹس کے کھلاڑیوں کے لیے۔

سڈنی میک لافلن–لیورون کی دو سالہ ناقابلِ شکست کارکردگی

امریکی اسٹار سڈنی میک لافلن–لیورون گزشتہ دو سال سے 400 میٹر اور 400 میٹر ہرڈلز دونوں میں ناقابلِ شکست ہیں۔

ٹوکیو میں ان کی 47.78 سیکنڈ کی متاثر کن پرفارمنس 400 میٹر کی تاریخ کا دوسرا تیز ترین وقت ثابت ہوئی۔

مزید پڑھیں: سابق عالمی چیمپئن مائیک ٹائیسن کو یوٹیوبر نے شکست دے دی

26 سالہ ایتھلیٹ دنیا کی پہلی کھلاڑی بن گئیں جنہوں نے 400 میٹر فلیٹ اور 400 میٹر ہرڈلز دونوں میں عالمی ٹائٹل جیتا۔ وہ امریکی 4×400 میٹر ریلے ٹیم کا بھی حصہ تھیں جس نے سونے کا تمغہ جیتا۔

اعزاز ملنے پر انہوں نے کہا یہ میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔ ٹوکیو میں سیزن کا اختتام میرے کیریئر کا یادگار لمحہ تھا۔ 2025 وہ سال تھا جس میں میں نے اپنی حدوں کو بہت آگے تک آزمانے کا فیصلہ کیا۔

Exit mobile version