پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکااشرف کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کرکٹ کی بہتری کے لیے ہر طرح کا تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کی سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کے سی ای او طارق ساگا سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں کرکٹ کے مختلف امور پر بات چیت کی گئی اور سعودی عرب میں کرکٹ کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس کے علاوہ سعودی کرکٹ کی مہارت میں بہتری لانے اور سعودی کرکٹرز کی تربیت کے تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذکا اشرف نے تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کرکٹ کی بہتری اور مہارت کو فروغ دینے میں مدد کرے گا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طویل برادرانہ تعلقات ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News