Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

انضمام نے سرفراز احمد اور عماد وسیم کو منتخب نہ کرنے کی وجہ بتادی

Now Reading:

انضمام نے سرفراز احمد اور عماد وسیم کو منتخب نہ کرنے کی وجہ بتادی
عماد وسیم

انضمام نے سرفراز احمد اور عماد وسیم کو منتخب نہ کرنے کی وجہ بتادی

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے سرفراز احمد اور عماد وسیم کو ورلڈکپ اسکواڈ میں منتخب نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

تفصیلات کے مطابق انضمام الحق  نے آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے لیے قومی اسکواڈ کے اعلان  کے لیے کی جانے والی  پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات  دیے۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ کوچ اور کپتان کا مورال بلند ہے۔ امید اور دعا ہے ہماری ٹیم بہتر پرفارم کرے ۔ مڈل اوورز میں اسپنر کا پرفارم کرنا ضروری ہے۔

انضمام الحق کا کہنا تھا کہ کل میٹنگ میں نہیں آسکا تو بہت ساری چیزوں سےمنسلک کیاگیا ۔ میراکسی بات سے کوئی اعتراض نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ  بہترین ٹیم منتخب کرنے کی کوشش کی۔ فاسٹ بولرز میں ہمارے پا س آپشنز بہت کم تھے  کیونکہ کئی فاسٹ بولرز کو انجریز کا سامنا ہے۔

Advertisement

چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ حسن علی نے حالیہ ایونٹس میں بہتر پرفارمنس دی۔ وہ تجربہ کارہیں،نئی اورپرانی بال سےاچھی بولنگ کرتےہیں۔

Advertisement

انضمام الحق نے مزید کہا کہ نسیم شاہ کی انجری ہمارے لیے اور خود نسیم کے لیے  بھی بڑانقصان ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلیکشن میں کپتان اورکوچ بیٹھتے ہیں کوئی اورکمیٹی نہیں ہوتی۔ سلیکشن میرےپاس ہے اور کسی  کے لیے کوئی دروازہ بند نہیں کرسکتا۔ جو پرفارمنس دے گا  یا ٹیم کو ضرورت ہوگی تو اسے بالکل موقع دیا جائے گا۔

چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد اور عماد وسیم سمیت کسی  کے لیے دروازے بند نہیں ہوئے۔ سرفراز احمد اور عماد وسیم کافی عرصے سے ون ڈے کرکٹ نہیں کھیلے۔

انضمام الحق نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ میں آکر پرفارم کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن پلیئرز کو منتخب کیا ہے وہ موجودہ حالات میں بہترین چوائس ہیں۔ جو منتخب نہیں ہوئے انہیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1705111673596751992

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 241 رنز سے ہرا دیا
بھارت کے سابق کھـلاڑی ٹینس ہال آف فیم میں شامل
ثانیہ مرزا سے شادی کی خبریں؛ محمد شامی نے خاموشی توڑ دی
گلوبل ٹی ٹوئنٹی: پی سی بی کا شاہین، رضوان اور بابر کو این او سی جاری نہ کرنے فیصلہ
دورہ سری لنکا کیلئے بھارتی ٹیم اور نئے کپتان کا اعلان
انگلینڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر