قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی شادی کی تقریب آج کراچی میں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی انشاء آفریدی اور شاہین آفریدی کی مہندی کی تقریب گزشتہ روز کراچی میں ہوئی۔
مہندی کی تقریب شاہد آفریدی کے گھر پر منعقد ہوئی جس میں رشتےداروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔
شاہین آفریدی نے بھی فیملی کے ہمراہ مہندی کی تقریب میں شرکت کی۔
انشا اور شاہین کی شادی کی تقریب آج کراچی میں ہوگی جبکہ ولیمے کی تقریب 21 ستمبر کو اسلام آباد میں رکھی گئی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News