ورلڈکپ 2023 میں آج انگلینڈ جنوبی افریقہ اور سری لنکا نیدرلینڈز کے خلاف اپنے بقاء کی جنگ لڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ 2023 میں آج دو اہم میچز کھیلے جائیں گے جس میں پہلے میچ میں سری لنکا اور نیدرلینڈز مدمقابل آئیں گے جبکہ دوسرے میچ میں انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
سری لنکن ٹیم کو سیمی فائنل کی دوڑ میں برقرار رہنے کے لیے لازمی فتح درکار ہے۔ وہ اپنے گزشتہ تین میچز میں ایک بھی فتح حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔
اس کے علاوہ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیدرلینڈز اپنے تین تین میچز میں ایک فتح حاصل کرسکے ہیں اور دو ، دو پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب چھٹی اور آٹھویں پوزیشن پر ہیں جبکہ جنوبی افریقہ چار پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔
جنوبی افریقہ فتح کی صورت میں چھ پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر برقرار رہے گا جبکہ انگلینڈفتح کی صورت میں چھٹی سے چوتھی پوزیشن پر آجائے گا۔
سری لنکا اور نیدرلینڈز کا میچ پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے جبکہ انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کا میچ دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News