ورلڈکپ 2023: ہاردک پانڈیا بنگلادیش کیخلاف میچ میں انجری کا شکار

ورلڈکپ 2023: ہاردک پانڈیا بنگلادیش کیخلاف میچ میں انجری کا شکار
بھارتی ٹیم کے اہم کھلاڑی ہاردک پانڈیا بنگلادیش کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پونے میں کھیلے جارہے ورلڈکپ 2023 کے سترہویں میچ میں آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا انجری کا شکار ہونے کے بعد گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔
میچ کے نویں اوورمیں پانڈیا نے لٹن داس کا شاٹ ٹانگ سے روکنے کی کوشش کی اور ایسا کرنے کے باعث وہ انجری کا شکار ہوکر درد کی شدت کے باعث گراؤنڈ میں ہی لیٹ گئے۔
ٹیم فزیو نے میدان میں آکر ان کا معائنہ کیا اور وہ انہیں میدان سے باہرلے گئے۔ ہاردک پانڈیا کے اوور کی باقی ماندہ تین گیندیں ویرات کوہلی نے کروائیں۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ہاردک پانڈیا کو اسکین کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے۔
🚨 Update 🚨
Hardik Pandya's injury is being assessed at the moment and he is being taken for scans.
Follow the match ▶️ https://www.bolnews.com/urdu/sports/cricket/2023/10/467486/amp/#CWC23 | #TeamIndia | #INDvBAN | #MeninBlue pic.twitter.com/wuKl75S1Lu
— BCCI (@BCCI) October 19, 2023
واضح رہے کہ بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/cricket/2023/10/467486/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/cricket/2023/10/467486/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

