ون ڈے رینکنگ: بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار

ون ڈے رینکنگ: بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار
آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی گئی۔
بلے بازوں کی فہرست میں پاکستانی کپتان بابر اعظم کی نمبر ون پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارت کے شبمان گل دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔
شبمان گل اور بابر اعظم کے درمیان 6 پوائنٹس کا فرق رہ گیا۔ بابر اعظم کے 829 پوائنٹس اور شبمان گل کے 823 پوائنٹس ہیں۔
جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کاک 3 درجے ترقی سے تیسرے اور ہینرک کلاسین 4 درجے ترقی سے چوتھے نمبر پر آگئے۔
آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر 2 درجے تنزلی کے بعد پانچویں اور بھارت کے ویرات کوہلی 2 درجے تنزلی سے چوتھے سے چھٹے نمبر پر چلے گئے۔
پاکستان کے امام الحق ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں دسویں نمبر پر موجود ہیں۔
ون ڈے بولنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ پہلے ، بھارت کے محمد سراج دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج 5 درجے ترقی پاکر تیسرے نمبر پر آگئے۔
پاکستان کے شاہین آفریدی دسویں نمبر پر موجود ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/cricket/2023/10/672482/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/cricket/2023/10/672482/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

