
ایشین گیمز مینز کرکٹ: پاکستان کو سیمی فائنل میں افغانستان سے شکست
ایشین گیمز مینز کرکٹ ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں افغانستان نے پاکستان کو شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق چینی شہر ہانگزو میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو پوری ٹیم 18 اوورز میں 115 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔
عمیر یوسف 24 رنز بناکر نمایاں رہے۔عامر جمال 14، عرفات منہاس 13 اور روحیل نذیر 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
ان کے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکا ۔کپتان قاسم اکرم 9، خوشدل اور آصف علی 8،8، عثمان قادر ناٹ آؤٹ 5، مرزا بیگ 4، حیدر علی 2 اور سفیان مقیم ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے۔
افغانستان کی جانب سے فرید احمد نے3، قیس احمد اور ظاہر خان نے2،2 جبکہ گلبدین نائب اور کریم جنت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
افغانستان نے ہدف کا تعاقب اٹھارہویں اوور میں با آسانی 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ نور علی زادران 39 اور کپتان گلبدین نائب ناقابل شکست 26 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے عثمان قادر اور عرفات منہاس نے 2،2 جبکہ قاسم اکرم اور سفیان مقیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Afghanistan win the semi-final by four wickets.#AsianGames | #PAKvAFG pic.twitter.com/K329aQ4Gnm
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 6, 2023
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News