ورلڈکپ 2023 میں نیدرلینڈز ایک اور اپ سیٹ کرنے اور آسٹریلیا مومنٹم برقرار رکھنے کا خواہشمند ہے۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ 2023 کے چوبیسویں میچ میں آج پانچ بار کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور ایونٹ کی سب سے ہلکی تصور کی جانے والی ٹیم نیدرلینڈز کا مقابلہ دہلی میں ہوگا۔
نیدرلینڈز نے اب تک چار میں سے ایک میچ میں جنوبی افریقا کو اپ سیٹ شکست دے کر 2 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں جبکہ آسٹریلیا پہلے دو میچز میں شکست کے بعد مسلسل دو میچز جیت کر چار پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے۔
نیدرلینڈز آج کے میچ میں آسٹریلیا کو اپ سیٹ شکست دینے کا خواب دیکھ رہا ہے جبکہ آسٹریلیا جیت کا مومنٹم برقرار رکھنے کی کوشش کرے گا۔
آسٹریلوی ٹیم میں انجری سے صحت یاب ہونے والے ٹریوس ہیڈ کی واپسی کا امکان ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News