ورلڈکپ 2023 میں آج افغانستان اور نیدرلینڈز سیمی فائنل کی دوڑ میں برقرار رہنے کے لیے مقابلہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ 2023 کے چونتیسویں میچ میں آج افغانستان اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں لکھنؤ میں مدمقابل آئیں گی۔
دونوں ٹیموں بالخصوص افغانستان نے اب تک کچھ غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہےاور اب بھی سیمی فائنل کی دوڑ میں ہیں لیکن چیمپئنز ٹرافی میں رسائی بھی داؤ پر لگی ہوئی ہے۔
افغانستان نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ، پاکستان اور سری لنکن ٹیموں کو شکست دے کر اپنی دھاک بٹھائی ہے۔افغان ٹیم اس وقت چھ میں سے تین میچز جیت کر چھٹی پوزیشن پر ہے۔
آج جیت کی صورت میں افغان ٹیم پاکستان سے پانچویں پوزیشن چھین لے گی۔
نیدرلینڈز کی ٹیم جنوبی افریقی ٹیم کو اپ سیٹ شکست کے ساتھ بنگلادیش کو شکست دے کر آٹھویں پوزیشن پر ہے۔آج کے میچ میں فتح اسے سری لنکا کی جگہ ساتویں پوزیشن پر لے آئے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News